بھارت،چین اور ترکی سمیت 8 ممالک ایران سے تیل خرید سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ


پریس بریفنگ میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ چین، جاپان، ترکی اوربھارت سمیت 8 ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کی عارضی اجازت ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پریس بریفنگ میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدہ ختم ہونے کے بعد پیر سے ایران پر معاہدے میں ختم کی جانے والی تمام پابندیوں کا دوبارہ نفاذ کردیا گیا ہے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چین، جاپان، ترکی  اور بھارت سمیت 8 ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کی عارضی اجازت دی  جا رہی ہے جبکہ دیگر تمام  ممالک پر ایران سے تیل خریدنے کی پابندیاں عائد رہیں گی۔

پریس بریفنگ میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدہ ختم ہونے کے بعد پیر سے ایران پر معاہدے میں ختم کی جانے والی تمام پابندیوں کا دوبارہ نفاذ کردیا گیا ہے، ایران کے توانائی، بینکنگ، شپنگ اور شپ بلڈنگ سیکٹر پر پابندیاں عائد ہوں گی، امید ہے ایران سے نیا جوہری معاہدہ ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی پابندیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔