صدرمملکت عارف علوی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے


صدر مملکت کےکوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دیگر صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صدرمملکت کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزراء شیخ رشید احمد اور فیصل واوڈا بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔

صدر عارف علوی کوئٹہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کےانتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ کریں گے، اس کےعلاوہ وہ گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔