جشن میلادرسول اکرمؐ کے سلسلے میں کل ریلی نکالی جائیگی،ثروت قادری


سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جشن میلاد رسولؐ اکرم کے سلسلے میں 11ربیع الاول کو لیاقت آباد ڈاکخانہ سے ریلی نکالی جائیگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جشن میلاد رسولؐ اکرم کے سلسلے میں 11ربیع الاول کو لیاقت آباد ڈاکخانہ سے ریلی نکالی جائیگی جبکہ 12ربیع الاول کو مرکزی جلوس مرکز اہلسنت سے برآمد ہوگا

 ثروت قادری کا کہناتھا کہ عاشقان رسول شرکت کو یقینی بنائیں، جلسے، جلوس ریلیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کیجائے، انہوں نے کہا کہ کارکنان کے جوش وجذبے اور عوام میں میلاد منانے کا شعور اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان وعوام امن وامان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت پر شر انگیزی پھیلانے والوں پر عاشقان رسول گہری نظر رکھیں اور کسی بھی منفی سرگرمی کی پولیس کو فوری اطلاع دیں ،انہوں نے کہا کہ یوم ولادت رسول اکرم ص ہمیں ایک دوسرے کا احترام، برداشت، صبر، ظلمتوں اور اندھیروں کو ختم کرنے کا درس دیتا ہے۔