چیف جسٹس ثاقب نثار کا برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ
چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کیا ہے، برٹش پاکستانی ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، نئے ڈیمز کی تعمیر بہت ضروری ہے کوئی دوسرا متبادل نہیں۔
جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ وہ یہاں عطیات جمع کرنے نہیں آئے، تاہم یہاں آنے پر انہیں بتایا گیا ہے کہ برٹش پاکستانی ڈیم کے لیے حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، اوور سیز پاکستانی ہمیشہ پاکستان کی مدد کو آگے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیامر، بھاشا ڈیم کے لیے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہے، جبکہ کالاباغ ڈیم متنازع ہے، جن پر قومی اتفاق رائے ہو وہ ڈیم بنانا آسان ہے۔