پاکستان افغانستان کو40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفے میں دے گا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نےافغانستان کو40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دیدی۔
تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کو40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کو تحفہ دی جانیوالی گندم کی مالیت1ارب73کروڑ روپے ہے۔