ایران مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھے گا: جنرل حاتمی
اسلامی جموریہ ایران کے وزیردفاع کا کہنا ہے کہ ایران پوری طاقت کے ساتھ عالمی مستضعفین کی حمایت جاری رکھے گا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے ہفتہ کے روز ایرانی رضاکار فورس "بسیج" سے تعلق رکھنے والے اعلی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مظلوموں کی حمایت جاری رکھےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کے خلاف مظلوم قوموں کی فوجی مدد کر رہے ہیں اور یہ امداد جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی طاقتوں کی جانب سے بھرپور پابندیوں کے باجود دفاعی صنعت سمیت ہرشعبے میں ترقی کی ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہا امریکی حکام نے لبنان، فلسطین، عراق اور شام سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کو فروغ دیا اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔
امیرحاتمی کا کہنا تھا یمن میں حوثی قبائل سعودی اتحادی افواج کے ساتھ اپنی مدد آپ لڑرہے ہیں اور سعودی اتحاد کو زبردست شکست کا سامنا ہے۔