ن) لیگ کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان


لاہور کے ڈپٹی میئر چوہدری وسیم قادر نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لاہور کے ڈپٹی مئیر چوہدری وسیم قادر نے (ن) لیگ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سیاست کسی اور پلیٹ فارم سے کروں گا کیوں کہ مسلم لیگ (ن) میں ورکرز کی عزت نہیں۔

چوہدری وسیم قادر نے کہا کہ حمزہ شہبازشریف کا اسٹاف اور کارکنان کے ساتھ رویہ درست نہیں، مسلم لیگ (ن) کے کارکن میاں جمیل کو بھی حمزہ شہبازشریف نے تھپڑ مارا، حمزہ شہبازشریف کے اسٹاف اور قریبی کارکنان سےحلف اٹھا کر پوچھیں تو اور بھی بہت سے واقعات ہوئے ہیں۔