دنیا بھرمیں پاکستانی سفیر بھارت کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کریں، حامد موسوی


تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کےسربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نےکہا ہےکہ پاکستانی سفیر دنیا کے سامنے بھارت کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کریں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کےسربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نےکہا ہےکہ مسلم ممالک متحد ہو جائیں، اسلام آباد میں موجود بیرونی سفیروں کو بھی کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے،کشمیر میں بھارتی جبر تلے سسکتی انسانیت عالمی ضمیر کی بے حسی کا ماتم کررہی ہے۔

سید حامد علی شاہ موسوی نےکہا ہےکہ مسلم ممالک کو انتشار و افتراق سے دوچار رکھنا شیطانی قوتوں کا ایجنڈا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ ہے،مسلمانوں،عیسائیوں،سکھوں دلتوں کو ریاستی تشددکا سامنا ہے۔