چین نے پاکستان کا بڑا مسئلہ حل کر دیا، شاندار پیشکش کر دی


چین نے پاکستان کو پیش کش کی ہے کہ اگر وہ چاہے تو بینک آف چائنا اور دیگر بینک حکومت پاکستان کو قرضہ دینے کیلئے تیارہیں جس پر پاکستان نے آمادگی کا اظہار کیاہے۔ وزیراعظم عمران خان چین کی نئی پیش کش پر کابینہ سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے دوست ممالک سے امداد اور قرضوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

چین، سعودی عرب، یو اے ای کی طرف سے امداد اور قرضے مختلف مدوں میں پاکستان کو مل رہے ہیں چین نے پاکستان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کش کی ہے کہ چائنا بینک اور دیگر بڑے بینک آسان شرائط پر قرضہ دینے کیلئے تیار ہیں تاکہ پاکستان معاشی بحران سے نکل سکے ،پاکستان تقریبا ً آمادہ ہو چکا ہے تاکہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے اور بالفرض آئی ایم ایف سے قرضہ لیا بھی جائے تو اس کا حجم کم سے کم ہو،چین کے بینک پاکستان کو متوقع طور پر 4سے 6فیصد تک شرح سود پر قرضہ دیں گے ،حکومت اس پیش کش پر غور کررہی ہے۔