سندھ میں بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان


سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کی مرحوم چیئر پرسن شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرعام تعطیل ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں 27 سمبر کو عام تعطیل ہوگی۔