شاہ محمود قریشی کی قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنےقطری ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران باہمی روابط میں فروغ سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری وزیرخارجہ نے افغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔
انہوں نے کہا کہ جلد مزید پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت مواقع مہیا کریں گے۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان قطر میں شیڈول دو ہزار بائیس کے فیفا ورلڈ کپ میں قطر کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرے گا ۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر کے وزیر اعظم اور امیر قطر سے بھی ملاقات کریں گے۔