وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم شام 4 بجے ترکی کے شہر قونیہ میں پہنچیں گے۔
عمران خان میولانا میں رومی میوزیم کا دورہ کریں گے جبکہ انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کل کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہوں گے، پاکستان میں دلچسپی کے خواہشمند ترکش سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم اتاترک میوزیم کا دورہ بھی کریں گے اورترک صدرطیب اردگان سے ون آن وان ملاقات بھی ہوگی،ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اورعشائیہ بھی دیا جائے گا۔