مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی


ملت جعفریہ پاکستان کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت فاتحہ خوانی کی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت دعائیہ تقریب برائے بلندی درجات شہدائے سانحہ عاشورہ،شہید عسکری رضا،شہید علی رضا عابدی و دیگر کی یاد میں امام بارگاہ شاہ خراسان پر منعقد کی گئی جس میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

دعائیہ تقریب میں سینئرسیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار،علی حسین نقوی،سابق ایم پی اے میجر(ر) قمر عباس،علامہ صادق جعفری،ناصر الحسینی،علامہ مبشر حسن،علامہ سجاد شبیر،ڈاکٹر مبشر عالم،سیدمحمد علی شاہ،حسن مہدی،ضامن عباس،شیراز الحسن، سید ناصرآغا،اقتدار حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

مقررین نے سانحہ عاشورہ، سانحہ مسجد حیدری، سانحہ نشترپارک اور دیگر سانحات پر تفصیلی گفتگو کی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام شہدا کے قاتلوں کو گرفتار اور علما و اہم شخصیات کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔