قوانین پر عملدر آمد ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے،علامہ ساجد نقوی
شیعہ علماءکونسل کے سربراہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کا کہنا ہے کہ قوانین پر عملدر آمد ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہےکہ ملک میں جب بھی کوئی سانحہ رونما ہوتاہے تو اس کے بعد کھلبلی اور افراتفری مچ جاتی ہے جس سے عوام خود کو مزید عدم تحفظ کا شکار سمجھنے لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔
مزید پڑھیں