یمنی جیلوں میں سعودی اتحادی فوج کے متعدد اعلیٰ افسران قید ہونے کا انکشاف


ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی جیلوں میں آل سعود کے اتحادی افواج کے متعدد اعلیٰ اہلکار قید ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے یمن کے مختلف جیلوں میں سعودی اتحاد کے متعدد افسران قید ہیں۔

اسلامی تحریک کے رہنما عبدالقادر مرتضی کا کہنا ہے کہ یمنی جیلوں میں قید سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں میں متعدد اعلی درجے کے افسران بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سینکڑوں سپاہی یمنی فوج کے جیلوں میں قید ہیں جن میں متعدد اعلی افسران بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا  سعودی حکام نے متعدد یمنی شہریوں کو بے جا قید کررکھا ہے جب تک سعودی عرب یمنی شہریوں کو باعزت رہا نہیں کرے گا تب تک ان کے افسران اور سپاہی بھی رہا نہیں کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی قیدیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا جارہا ہے جس کی رپورٹ اقوام متحدہ کے حوالے کی گئی ہے۔