افغانستان میں امریکی اتحادی افواج کے حملوں میں 20عام شہری جاں بحق


افغان سینٹ میں صوبہ ھلمند کے نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے ھلمند میں دو رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم ازکم 20 عام شہری جاں بحق ہوئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان سینٹ میں صوبہ ھلمند کے نمائندے «محمد هاشم الکوزی» کا کہنا ہے کہ غیرملکی اتحادی افواج بغیرتحقیقات کے حملے کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اتحادی فوج نے «سنگین» شہرکے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس میں 20عام شہری جاں بحق اور متعدد دیگرزخمی ہوگئے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ سنگین شہرکے علاقے سارون کلا میں غیرملکی افواج نے گزشتہ رات حملے کئے۔
دوسری طرف افغان حکام کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے حملے میں حکومت مخالف 25 افراد مارے گئے ہیں جبکہ 10 کو زندہ گرفتارکرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کےبعد اتحادی افواج کے حملوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔