افغانستان کے صوبہ ننگرھارمیں غیرملکی افواج کا حملہ، متعدد شہری جاں بحق


افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے صوبہ ننگرھار میں فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجےمیں متعدد بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔


تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے ضلع ننگر ہار میں دہشت گردی کےخلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے سے 13 شہری جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ضلع ننگر ہار کے گاؤں ''ناصر خل'' میں ہونے والے امریکی فضائی حملے میں 2 گھر بھی تباہ ہو گئے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف گورنر ننگر ہار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں طالبان کا اہم کمانڈر بھی مارا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی فضائی حملوں میں درجنوں افغان شہری جان کی بازی ہارچکے ہیں۔