گلگت بلتستان میں موسم بہار کو خوش آمدید +تصاویر


گلگت بلتستان میں موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کےلیے ثقافتی تہوار تخم ریزی کا آغاز ہوگیا، بہار کی آمد کے ساتھ ہی علاقے میں زندگی کی رونقیں بحال ہونے لگیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، موسم سرما میں گلگت بلتستان میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک گرجاتا ہے جس کی وجہ سےنظام زندگی مفلوج ہو جاتی ہے۔

ایسے میں مقامی افراد تخم ریزی کا تہوارجوش وخروش سے مناکر موسم بہار کا استقبال کرتے ہیں۔

روایتی لباس میں ملبوس افراد لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد اور خوشیوں بھرے پیغامات دیتے ہیں، بزرگ افراد بیج بوکر کاشت کاری کا آغاز کرتے ہیں اور دعا کی جاتی ہے کہ یہ سال خوشیاں اور لوگوں کےلیے اچھی فصل لائے۔

اس تہوار میں خواتین خاص روایتی کھانے تیار کرتی ہیں جو تمام اہل علاقہ مل کرکھاتے ہیں۔