وزیر اعظم آج کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج دوپہر کو مختصر دورے پر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم دورہ کوئٹہ کے دوران 'نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے' کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ہزارہ برادری کے عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔

سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم دوہ کوئٹہ کے بعد ایران کے دورے پر مشہد روانہ ہوجائیں گے۔