گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات : وفاق اور صوبے کے تعلقات بہتر کرنے پر اتفاق


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کے وسیع ترمفاد میں باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی سعیدغنی، مرتضیٰ وہاب، مکیش کمارچاؤلہ وزیراعلیٰ کے ہمراہ کے موجود تھے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق  عمران اسماعیل سے  مراد علی شاہ  کی ملاقات میں وفاق اور سندھ میں ورکنگ ریلیشن بہتر بنانے سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

دونوں شخصیات نے عوام کے وسیع ترمفاد میں باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوام کی بہتری کیلئے وفاق اور سندھ میں ریلیشن شپ مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔