ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کریں گے: چین


چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرےگا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے شینہوا کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوانگ  نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی طرف سے عمل جاری رکھنے کی تعریف اور قدر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ چند جانبہ معاہدہ ہے جسے سکیورٹی کونسل کی بھی منظوری حاصل ہے یہ معاہدہ مشرق وسطی میں امن وثبات کے قیام اور ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں اہم ہے امریکہ اس پر عمل کرنے کے بجائے اس سے خارج ہوگیا، امریکہ عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے اور چین امریکہ کے ایسے اقدامات کو رد کرتا ہے۔