حماہ: شامی فوج کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی


شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے حماہ کے مضافاتی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا اغاز کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی سرکاری فوج نے امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی نقل وحرکت کے پیش نظرحماہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
شامی فوج نے جنوبی ادلب اور شمالی حماہ کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔
سانا نیوز نے خبردی ہے کہ شامی سرکاری فوج کی دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے جواب میں فیصلہ کن کارروائی جاری ہے۔ فوجی کارروائی میں النصرہ فرنٹ کے متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ تفکیری دہشت گردوں نے 30 اپریل کو شمالی حماہ کے مضافاتی علاقے السقیلبیه اور شطحه پر راکٹ حملے کئے تھے۔
تکفیری دہشت گردوں نے شمالی حماہ کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔