فلسطین و بیت المقدس پر صیہونی قبضہ پرعالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی


شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ فلسطین و بیت المقدس پر صیہونی قبضہ پرعالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے مسلمانوں کا اتحاد ضروری ہے،اسرائیل کا قیام گھناؤنی سازش ہے جس کے اہداف بڑے واضح ہیں بیت المقدس پر قبضہ قبول نہیں اور71سال سے سرزمین فلسطین و بیت المقدس پر صیہونی قبضہ پر سامراجی طاقتوں کی پشت پناہی اوراقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے،اگر مسلمانوں میں اتحاد ہوتا تو یہ غاصب حکومت وجود میں نہ آتی اور نہ اسوقت بہت سارے لوگوں کو بے گھر نہ ہونا پڑتا۔