علامہ ناظرعباس کی قمرزمان کائرہ سے تعزیت


متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکر ٹری اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے قمر زمان کائرہ کے جواں سال صاحبزادے کی وفات پر رہنما پیپلزپارٹی سے اظہار تعزیت کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکر ٹری اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے گزشتہ دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے جواں سال صاحبزادے اسامہ قمرزمان اور ان کے دوست حمزہ کی وفات پر رہنما پیپلزپارٹی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ جواں سال فرزند کی وفات انتہائی بڑا صدمہ ہے۔
علامہ ناظر عباس تقوی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے بھی قمر زمان کائرہ اور سوگوار خاندان کو تعزیت پیش کی۔