عزاداری کے جلوسوں کو موثر سیکورٹی فراہم کی جائے،علامہ راجہ ناصر عباس


سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام کی حیات طیبہ کا ہر دن ہمارے لیے نمونہ عمل ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ آپؑ کی پوری زندگی فقط خوشنودی خدا اور اطاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بسر ہوئی۔ ہمارے آخری نبیؐ کا ارشاد ہے علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں برآمد ہونے والے عزاداری کے جلوسوں کو موثر سیکورٹی فراہم کی جائے۔