احمد سعید کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی


پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کردی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل احمد سعید نے 1981 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی تھی، انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔

وائس ایڈمرل احمد سعید پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور وہ چائنہ سے سینئر نیول کمانڈ کورس بھی کرچکے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل کو غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا جا چکا ہے۔