ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں: میئر لندن صادق خان


میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 ویں صدی کا فاشسٹ قرار دے دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر کے ریلیوں میں دئیے گئے بیانات کے حوالے سے صادق خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، ان کے خیالات آزادی اور مذہبی آزادی کی امریکی اقدار کے خلاف ہیں۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں دائیں بازو کی جماعتیں اٹھ رہی ہیں جو 70 سالہ حقوق کے لیے کی گئی ہماری جدوجہد، آزادی اور لبرل جمہوری اقدار کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔

برطانوی اخبار میں لکھے گئے آرٹیکل میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے تین روزہ دورے کے موقع پر ٹرمپ کے لیے ریڈ کارپٹ استقبال برطانوی روایت کے خلاف ہے۔