سندھ مسائلستان بن چکا ہے جلد دورہ کروں گا، عمران خان
وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سندھ کے ارکان اسمبلی نے آج ملاقات کی.
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ جلد چند دنوں کے لیے سندھ کا دورہ کروں گا، قومی وسائل کی لوٹ مارکرنے والوں کا مکمل احتساب ہوگا.
اس ملاقات میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں اورعوامی پروجیکٹس پرتبادلہ خیال ہوا. تعلیم، صحت اور اسپتالوں کی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی.
ارکان اسمبلی، سندھ نے وزیر اعطم کو صوبے کے مسائل سے آگاہ کیا. وزیراعظم نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزکرنے کی یقین دہانی کرائی.
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت مسائل کے حل میں ہرممکن تعاون کرے گی، سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ رات اپنے خصوصی خطاب میں وزیر اعظم نے دس برس میںلینے جانے والے 24 ہزار ارب کے قرضوں سے متعلق اپنی نگرانی میں ایک ہائی پاورڈ کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اس کمیشن میں تفتیشی اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے.