پاکستان کے دلکش سیاحتی مقام ''شنگریلا'' کے دلفریب مناظر+ ویڈیو


پاکستان کے شمالی صوبے گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں ایک نہایت خوبصورت سیاحتی مقام ہے جسے شنگریلا کہا جاتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑوں جیسے کےٹو، براڈ پِیک اور گشابروم وغیرہ کی طرف وادی اسکردو سے ہوتے ہوئے ہی جا سکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سیاح ان پہاڑوں کو دیکھنے اور سر کرنے کی چاہ میں مغناطیسی کشش کی طرح کھنچے چلے آتے ہیں۔

"شنگریلا" پاکستان کے شمالی صوبے گلگت بلتستان کے ضلع "اسکردو" میں واقع "کچورا وادی" قراقرم کے فلک شگاف پہاڑوں سے گھیرا ہوا ایک دلکش اور دل لبھانے والا سیاحتی مقام ہے۔

اس علاقے میں صرف پہاڑ ہی نہیں بلکہ نہایت خوبصورت جھیلیں بھی دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف جلب کرتی ہیں ان خوبصورت جھیلوں میں سے ایک شنگریلا جھیل ہے جس کی ویڈیو رپورٹ قارئین کی حاضر خدمت ہے۔

شنگریلا کے متعلق  نامہ نگار مہوش ممتاز بیگ کی ویڈیو رپورٹ ملاحظہ فرمائیں