شمالی شام میں دہشت گردوں کا رہائشی علاقے پر راکٹ حملہ


شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے رہائشی علاقے پر راکٹ سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، المنار نے خبر دی ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے حماہ کے شمال مغربی علاقے پر متعدد بار راکٹ حملے کئے۔
تفصیلات کے مطابق تکفیری دہشت گردوں نے حماہ کے علاقے سلحب میں رہائشی مکانات پر راکٹ گولے داغے۔
شامی فوج کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کا فوری جواب دیا گیا جس میں کئی تکفیری دہشت گرد مارے گئے۔
واضح رہے کہ شام تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔