ایران خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے، عباس موسوی


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں پائدار امن کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے ساتھ مذاکرات اور گفتگو کے لئے آمادہ ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ ایران خطے میں پائدار امن کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے ساتھ مذاکرات اور گفتگو کے لئے آمادہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ غیر علاقائی طاقتیں خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔

خطے میں جنگ اور کشیدگی کسی بھی فریق کے حق میں مفید نہیں ہے۔ عباس موسوی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں یورپی ممالک کے وعدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے بھی اپنے وعدے پورے نہیں کئے لہذا ایران اب یورپی ممالک کے اقدامات کا بھی انتظار نہیں کرےگا۔