اسلام دشمن رویہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، ملیحہ لودھی


اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اسلام دشمن رویہ عالمی امن کے خطرہ ہے، مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشار میں اضافہ ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں نفرت آمیز رویے کی روک تھام کے لیے نیویارک میں خصوصی تقریب ترکی اور ویٹیکن کی معاونت سے منعقد کی گئی، تقریب میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کیے۔

 اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی  نے نفرت انگیزی کے خلاف 6 نکات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھی کئی بار تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پرزور دیا ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایسا لائحہ عمل اسلام دشمن تعصب سمیت ہرقسم کی نفرت انگیزی کم کرنے میں معاون ہوگا، اسلام دشمن تعصب عصرحاضر میں نفرت انگیزی کی بڑی مثال ہے۔

ڈاکٹرملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے  پہلے بھی کئی بار تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پرزور دیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کے دوران بڑھتے اسلام دشمن رویوں کے اہم مسئلے کی جانب توجہ دلائی تھی۔

ملیحہ لودھی نے بڑھتے اسلام دشمن رویے کو عالمی امن کے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشار میں اضافہ ہوگا۔