افغان صدر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے


وزیر اعظم پاکستان عمران خانکی دعوت پر افغان صدر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی دعوت پرافغان صدر اشرف غنی27-28جون کو پاکستان کادورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان صدراشرف غنی کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ وفد میں وزراء، بزنس مین، مشیر اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کی دورہ پاکستان کے دوران صدر عارف علوی سےملاقات ہوگی۔
افغان صدر اشرف غنی اوروزیراعظم عمران خان کے مابین وفود کی سطح پرملاقات ہوگی، ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات ہو گی۔
اشرف غنی سے ملاقات میں تجارت، معیشت، سیکیورٹی اورامن کی صورتحال سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیاجائیگا۔