زائرین امام رضا علیہ السلام کی شان و منزلت امام خمینی کی نظر میں


امام خمینی علمائے کرام کے ایک گروہ کے ساتھ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشہد مقدس تشریف لائے اوریہاں پر ایک گھر چند دنوں کے لئے کرایہ پر لیا۔

امام رح بھی ہرروز دوسرے علماء کے ساتھ حرم مطہرجایا کرتے تھے؛ لیکن زیارت کے بعد فوری طور پر گھرآکرصحن اور کمروں کی صفائی کے بعد علماء کےلئے چائے تیار کرتے تھے۔
ایک دن امام سے کسی عالم نے پوچھا: آپ دوستوں اور مہمانوں کی خاطر ہرروز زیارت مختصر کرکے گھرواپس آتے ہیں، گھرآنے کے بجائے حرم میں زیادہ وقت گزارنا اچھا نہیں ہے؟
امام نے مسکراکرفرمایا: اس کام کا ثواب بھی زیارت اوردعا سے کم نہیں ہے۔.( مردان علم در میدان عمل، ج 7، ص 170 .)
ملکوتی بارگاہ اور ملائکہ کا مرکز
میں ان تمام افراد کا ممنون و مشکور ہوں جو ولایت کے مرکز اور ملکوتی بارگاہ سے تشریف لائیں ہیں۔ آپ کتنے خوش قسمت ہیں کہ آپ کوحرم مطہرامام رضا علیہ السلام میں مشرف ہونے کی توفیق ہوئی ہے۔ ہماری ہمیشہ یہی خواہش رہتی ہے کہ ہرروز حرم جایا کریں(صحیفه امام، ج‏12، ص106)
تجلی نور اور ملائکہ کی توجہ کا مرکز
آپ ہمارےخاص مہمان ہیں کیونکہ تجلی نور اور ملائکہ کی توجہ کا مرکز یعنی حرم مطہر امام رضا سے یہاں تشریف لائیں ہیں۔ اللہ تعالی آپ سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ اسلام ترقی کے لئے آپ کی زحمات قبول فرمائے۔مجھے امید ہے کہ آپ کی دعاوں کی بدولت زیارت امام رضا علیہ السلام مجھے بھی نصیب ہوگی۔
(صحیفه امام، ج‏13، ص426)
حرم امام رضا ع ملائکہ کی توجہ کا مرکز
یہ سارے مہمانان گرامی ایک ایسی جگے سے آرہے ہیں کہ جو ملائکہ اللہ کی توجہ کا مرکز ہے۔
اصل میں اسلامی جمہوریہ ایران کا مرکز ہی آستان قدس رضوی ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو آستان قدس رضوی کے حقیقی خدمت گزاروں میں سے قرار دے۔
آپ کتنے خوش نصیب ہیں کہ آستان قدس کے جوار میں زندگی بسر کررہےہیں۔
(صحیفه امام، ج‏16، ص388)
امام زمان علیہ السلام کے ظہور تک امام رضا ع کے ساتھ
طاقتیں اور قوتیں جہاں بھی موجود ہیں وہ امام رضا علیہ السلام کی خاص توجہ کی محتاج ہیں۔
مجھے امید ہے کہ اللہ تعالی آستان قدس کی برکت سے اسلامی جمہوریہ ایران جس طرح پہلے ترقی کی منزلیں طے کرتا رہا ہے مزید ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور امام زمان علیہ السلام کے ظہورتک اس ملک میں اسلامی نظام جاری و ساری رہے گا۔
(صحیفه امام، ج‏16، ص388)
ترجمہ و ترتیب: غلام مرتضی جعفری
بشکریہ: شمس الشموس میگزین