ورلڈکپ: بھارت کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری


ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، برمنگھم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے آئندہ دونوں میچز جیتنے کے بعد ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، تاہم پہلے میچ کے بعد اب ہدف کا تعاقب کرنا ان کے لیے ایک اچھا چیلنج ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کے میچ کا نتیجہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور مجھے امید ہے کہ آج پاکستانی شائقین بھی بھارتی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج انگلینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم کی فتح درکار ہے۔
انگلینڈ کے ٹورنامنٹ میں 7 میچز کے 8 پوائنٹس ہیں اور اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے 2 میچز میں فتح درکار ہے جس کے ساتھ اس کے پوائنٹس 12 ہوجائیں گے اور وہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گا۔
تاہم اگر انگلینڈ کی ٹیم کو شکست ہوتی ہے تو وہ ورلڈکپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی جبکہ فائنل 4 کے لیے پاکستان کی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔