مقبوضہ کشمیرمیں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار، 30 جاں بحق
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتوار میں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسافروں سے بھری بس کو حادثہ ضلع کشتوار کے علاقے کشوان میں پیش آیا جہاں دوران سفر بس گہری کھائی میں جاگری۔
رپورٹ کے مطابق بس حادثہ گنجائش سے زائد مسافروں کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔
مزید پڑھیں
ڈپٹی کمشنر کشوان نے بس حادثے میں 30 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جب کہ 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
بس حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت مدثر احمد نامی شخص سے ہوئی ہے۔