راناثناء کو اے این ایف نے حراست میں لے لیا


مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ راناثناء اللہ کو  اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے حراست میں لیاہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق رانا ثناء اللہ فیصل آباد سے لاہور جارہے تھے،کہ انہیں سکھیکی کے قریب حراست میں لے لیا گیا۔

رہنما ن لیگ عطا تارڑ نے بتایا کہ رانا ثناءاللہ سے ڈھائی بجے فون پر بات ہوئی تھی اور اب 3 گھنٹے سے ان کے اسٹاف کے فون بند ہیں۔