ایران کی جانب سے کابل دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت


​​​​​​​اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی کا کہنا ہے کہ ایران کابل دھماکے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کا مخلصانہ تعاون ہی دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام اس حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور افغان حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے بھی افغانستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ اور اس ملک کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
علی شمخانی نے اپنے افغان ہم منصب کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے تمامملکوں کے مشترکہ اور موثر تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندوں اور دہشتگردوں نے اپنے دہشتگردانہ کارروائیوں سے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دی ہے۔