کشمیر لہو لہو؛ 30 دن 28 شہادتیں، متعدد زخمی اور گرفتار


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید، جبکہ 134 افراد زخمی اور 97 گرفتار کئے گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 28 بے گناہ کشمیریوں ریاستی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا دیا۔ مختلف پرتشدد واقعات میں 134 افراد کو زخمی کیا گیا جبکہ گھر گھر تلاشی کی آڑ میں طلبا سمیت ناصرف 97 معصوم شہری گرفتار کئے گئے بلکہ چادر اور چار دیواری کی حرمت بھی پامال کی گئی۔