یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے جوانوں کی جوابی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے نام نہاد اسلامی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں سعودی فوجیوں کی ایک بکتربند گاڑی بھی مکمل طور پرتباہ ہوئی ہے۔
سرکاری فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ نجران میں ''السدیس'' کے علاقے میں فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا۔
دوسری طرف سعودی اتحادی افواج نے یمن کے علاقے ''سحار'' پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔