افغانستان: مارٹر شیل حملے میں 40 افراد جاں بحق، 36 زخمی


افغانستان کے صوبے فریاب میں مارٹل شیل کے حملے سے 40 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز نے افغانستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صوبہ فریاب کے ضلع سب پوش میں فائر کیا گیا مارٹل شیل شہری آبادی میں ایک مصروف بازار میں گرا۔

اس حملے میں 40 عام شہریوں کے ہلاک جبکہ 36 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ملی ہے۔

پولیس کے ترجمان عبد الکریم یورش کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس فریاب میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا ہے البتہ ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی جنگجو تنظیم نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

حملے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔