وزیراعظم 9 جولائی کو گلگت بلتستان جائیں گے


وزیر اعظم عمران خان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شمالی صوبے گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ9 جولائی کو وزیراعظم کے دورہ کا شیڈول فائنل کیا گیا ہے۔
عمران خان سے پہلے وزیراعلیٰ جی بی اور کابینہ سمیت اراکین اسمبلی ملاقات کرینگے، جسکے بعد پارٹی رہنمائوں کیساتھ میٹنگ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نو جولائی کو شندور فیسٹول میں بھی شرکت کرینگے، جس کے بعد وہ گلگت آئیں گے، جہاں حکومتی نمائندوں اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔
عمران خان سب سے پہلے وزیراعلیٰ جی بی اور کابینہ سمیت اراکین اسمبلی ملاقات کرینگے، جس کے بعد پارٹی رہنمائوں کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ی
اد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی گلگت بلتستان کے ایک ہفتے کے نجی دورے پر ہیں۔