یمنی فوج کا جدید ترین بلیسٹک میزائل اور ڈرون کا کامیاب تجربہ/ آل سعود کے ہوش اڑ گئے


یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے جدید ترین بلیسٹک میزائل اور ڈرون طیارے کی رونمائی کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ نیوز کے حوالےسے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے ملکی دفاع کی خاطر پروں والا بلیسٹک میزائل اورجید ڈرون طیارےکی رونمائی کی ہے۔
یمنی فوج کی جدید دفاعی مصنوعات منجملہ قدس ا1 میزائل اور صماد 1، صماد 3 اور قاصف 2 کے، ڈرون طیاروں کی رونمائی کی۔
یمنی وزیر دفاع ناصر العاطفی نے اعلان کیا ہے کہ جدید ترین ڈرون اور میزائل یمنی ماہرین نے تیار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج، دفاعی شعبے میں ترقی و پیشرفت کی منازل طے کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ یمنی فوج متعدد بار سعودی عرب کے اہم مراکز خاص کر ابہاء ائرپورٹ اور تیل کی کمپنی کو نشانہ بنا چکی ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ترین میزائل اور ڈرون کے تجربے سے سعودی اتحادی افواج کے ہوش اڑ گئے ہیں۔
یمنی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ ملک کا کسی بھی صورت میں دفاع کیا جائے گا، جب تک یمن کے خلاف جارحیت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک جوابی حملے جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حساس فوجی مراکز یمنی فوج کے نشانے پرہیں۔