وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر برطانیہ روانہ


پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے دو روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دولت مشترکہ کے ایک اجلاس میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بات انہوں نے روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہی کہ وہ دولت مشترکہ کا ایک غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کیلیے برطانیہ جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2018 میں طے کیے گئے اہداف پر پیشرفت سے متعلق پاکستان کی طرف سے مفصل رپورٹ پیش کروں گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں شرکت سے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کا موقع میسر آئے گا۔ کامن ویلتھ کے 54 ممبران ممالک ہیں اللہ کے فضل سے پاکستان کو اس میں نمائندگی ملی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو دولت مشترکہ کے اس اجلاس کی دعوت برطانوی وزیرخارجہ نے دی تھی۔