ہزاروں کشمیری شہریوں کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا؛ نیویارک ٹائمز


امریکا کے معروف روزنامے نیویارک ٹائمز کے خبر دی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں شہریوں کو گرفتارکرکے تشدد کانشانہ بنایا گیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق نیو یارک ٹائمز نے سرینگر سے جاری رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں شہریوں کو گرفتارکرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی اخبار نے مذتورہ رپورٹ کی تصدیق کیلئے دو درجن سے زائد کشمیریوں کا انٹرویو کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ناصرف  ہسپتالوں کی دستاویزات کا جائزہ لیا بلکہ متاثرین کے رشتہ داروں سے بھی بات چیت کی۔

نیویارک ٹائمز نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار ہر کیس میں بچ نکلتے ہیں کیونکہ انہیں قانون کے تحت مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔

واضح رہے کہ حال میں ہی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ بھی جاری ہوچکی ہے۔ جنیوا سے شائع شدہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 2018 میں 160 افراد کو قتل اور 1253 افراد کو بیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کردیا گیا ہے۔