کراچی: محرم الحرام کے سلسلے میں رابطہ مہم کا آغاز


جعفریہ الائنس پاکستان نے محرم الحرام کے سلسلے میں رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہاہے کہ جعفر یہ الائنس پاکستان بدھ سے ڈسٹرکٹ کی سطح پر تمام ٹرسٹیز،لائسنس ہولڈر، عزاداران سید شہداء سے محرم الحرام کے سلسلے میں رابطہ مہم شروع کررہی ہے تاکہ علاقائی سطح پر مسائل کا جائزہ لیا جاسکے اور تجاویزکو حاصل کیا جائے۔
محرم الحرام سے قبل شہری مسائل، واٹراینڈ سیوریج، الیکٹرک و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل اور ماتمی جلوسوں کے راستوں سے متعلق معلومات اکھٹا کر کے انتظامی امور سے متعلق محکموں سے رابطہ کیا جا سکے تاکہ مسائل کی نشاندہی سے سہولت ہو اور محرم الحرام سے قبل مسائل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
اس سلسلے میں جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبررضا کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کے عہدہ دار اور عاملہ کمیٹی کے ممبران بھرپور طر یقے سے فعال ہونگے۔