شام: حماہ کے مضافاتی علاقوں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں نے حماہ کے مضافاتی علاقوں پرراکٹ حملے کئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تکفیری داعشی دہشت گردوں نے حلب شہر سمیت مختلف علاقوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تکفیری دہشت گردوں نے حلب شہرمیں متعدد رہائشی مکانات کو نشابہ بنایا ہے تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
شامی فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔
واضح رہے کہ شام میں حکومت مخالف تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں