داعش کے 14 دہشتگردوں کو 25 سال تک کی سزا
داعش میں شمولیت کے الزام پر مصری عدالت نے 14 افراد کو 3 سے 25 برس تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق اور شام میں داعش میں شمولیت کے الزام پر مصر کی عدالت نے 14 افراد کو 3 سے 25 برس تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ کی کریمنل کورٹ نے 11 افراد کو عمرقید جبکہ دیگر 3 کو 3 سے 15 برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے تاہم ملزموں کو اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ملزموں نے مصر میں حملوں اور دہشت گردی کے لئے عسکری تربیت لی اور داعش کے دہشت گردوں میں اپنا نام لکھوا لیا۔
علاوہ ازیں مذکورہ افراد پر دہشت گرد گروپ بنانے اور ہتھیار رکھنے کا بھی الزام ہے۔
مزید پڑھیں