ایرانی وزیر خارجہ بولیویہ پہنچ گئے


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نکارا گوئہ کا دورہ مکمل کرکے بولیویہ پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نکارا گوئہ کا دورہ مکمل کرکے بولیویہ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بولیویہ کے وزیر خارجہ ڈیگو پیری اور بولیویہ کے صدر مورالیس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔