جواد ظریف کی وینزویلا کے صدر سے ملاقات
وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے وینزویلا کے صدر سے ملاقات کی۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کے صدارتی محل میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو لے درمیان ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے صدر مادورو سے ملاقات کے بعد وینزویلا کے پہلے نائب صدر ڈیلسی روڈریگویز سے بھی ملاقات کی۔
مذکورہ ملاقاتوں میں ایران اور وینزویلا نے آپس کے سیاسی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنے پر غور کیا نیز باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ وینزویلا اور ایران کو امریکا کی جانب سے شدید سیاسی اور معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں